Book Name:Faizan e Rabi ul Awwal
ایمان کی بنیاد ہے اور محبت کی ایک علامت یہ ہے کہ محبوب کا کثرت سے ذکر کیا جائے روایت میں ہے : مَنْ اَحَبَّ شَیْئًا اَکْثَرَ مِنْ ذِکْرِہ یعنی جو کسی سےمحبت کرتاہےاس کا کثرت سے ذکر کرتا ہے۔ ( [1] )
یوں تو ہمیں سارا سال ہی آقا کریم ، رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کاذکرِخیر کرنا اور اپنے قول و فعل کے ذریعےآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم سےمحبت کا اظہار کرنا چاہئے ، لیکن بالخصوص یہ سلسلہ اِن مقدّس ایّام میں مزید بڑھ جانا چاہئے اوراس ذکر کا ایک بہترین ذریعہ نبی اکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم پردرودِ پاک پڑھنا بھی ہے۔ کیونکہ درودِپاک پڑھنے کے بے شمار فضائل وبرکات ہیں ، مثلاً درودِ پاک کی برکت سے دلوں کی صفائی ہوتی ہے * درودِ پاککی برکت سے رِزق میں برکت ہوتی ہے * درودِ پاککی برکت سے پل صراط پر آسانی نصیب ہوگی * درودِ پاککی برکت سے آقا کریم ، رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہوگی * لہٰذا ہمیں چاہئےکہ اس بابرکت مہینے میں درودِ پاک کی کثرت کریں۔ آئیے ! مل کر دعا کرتے ہیں :
بچیں بےکار باتوں سے پڑھیں اے کاش کثرت سے ترے محبوب پر ہر دم درودِ پاک ہم مولیٰ ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! رَبِیْعُ الْاَوَّل میں اللہ پاک اور اس کےمحبوب کاقرب پانے والے