Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

گی، خوب نیاز کروں گی۔ جب صبح اٹھی تو اس کا شوہر دعوتِ  طعام کی تیّاری میں مَصْرُوف تھا، اس نَو مُسْلِم خاتون نے حیرت سے پوچھا : آپ یہ کیا کر رہے ہیں ؟  شوہر بولا :  تمہارے مسلمان ہونے کی خوشی میں دعوت کا اہتمام کر رہا ہوں۔ پوچھا : آپ کو کیسے معلوم ہوا ؟  شوہر بولا : میں بھی رات حُضُورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دستِ اقدس  پر ایمان قبول کر چکا ہوں۔ ( [1] )

آمدِ سرکار سے ظلمت ہوئی کافور ہے        کیا زمیں ، کیا آسماں ، ہر سَمْت چھایا نور ہے ( [2] )

جشنِ وِلادت منانے کے 12 مدنی پھول

عظیم عاشقِ میلاد، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :    ( 1 ) : جشنِ ولادت کی خوشی میں مسجِدوں ، گھروں ، دکانوں، سُواریوں  پر اور اپنے مَحَلّے میں مدنی  پرچم لہرایئے * .خوب چَراغاں کیجئے  * .اپنے گھرپر کم ازکم بارہ بَلْب تو ضَرور روشن کیجئے * .ربیعُ الاوّل شریف کی بارھویں رات حُصُولِ ثواب کی نیّت سے اجتِماعِ  میلاد میں شرکت کیجئے * .اور صُبحِ صادِق کے وَقت سبز سبز پرچم اُٹھائے دُرُودوسلام پڑھتے ہوئے اشکبار آنکھو ں کے ساتھ صبحِ بہاراں  کا اِستِقبال کیجئے * .12 ربیعُ الاوّل شریف کے دن ہو سکے تو روزہ رکھ لیجئے کہ ہمارے پیارے آقا مکّی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ وِلادت مناتے تھے۔ ( [3] )   ( 2 ) : کعبۃُ اللہ شریف کے نقشے  ( Model ) میں مَعَاذَ اللہ کہیں کہیں گُڑیوں کا طواف دکھایا جاتا


 

 



[1]... تذکِرۃُ الْواعِظِین،  صفحہ : 598 و 600  بتغیر قلیل  ۔

[2]... وسائلِ بخشش،  صفحہ : 483  ۔

[3]... مسلم،کتاب الصیام، باب استحباب صیام ثلاثۃ ،صفحہ : 423،حدیث : 1162 ماخوذاً  ۔