Book Name:Mehfil e Milad Mustafa Ke Barakat

الْجَنَّۃِ جو مجھ سے محبت کرے، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )  * علّامہ قسطلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : * .میلاد منانے کی برکت سے پُورا سال گھر میں امان رہتی ہے * .حُصُولِ مقاصد کے لئے میلاد منانے والے کو خوشیاں ملتی  اور * .دِلی مرادیں پُوری ہوتی ہیں۔ ( [2] )  

تیرا کھاواں میں تیرے گیت گاواں یَا رسولَ اللہ         تیرا میلاد میں کیوں نہ مناواں یَا رسولَاللہ

میلاد شریف کی برکت سے شِفَا مل گئی

حضرت میاں غُلام حیدر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بلوچستان کے ایک بزرگ ہوئے ہیں، ان کا ایک مرید تھا، اس کا نام تھا : جمعہ۔ ڈھاڈر شہر کا رہنے والا تھا، اسے عُلَمائے کرام کےلکھے  ہوئے میلاد نامے پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ ایک مرتبہ حضرت میاں غُلام حیدر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کسی کام سے ڈھاڈَر شہر تشریف لائے، آپ کے مُرید آپ سے ملنے کے لئے حاضِر ہوئے مگر جمعہ نامی شخص نہ آیا، میاں صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے معلومات ( Information )  لِیں  تو پتا چلا وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے بیمار ہے اور اس کے پاؤں سُوکھ چکے ہیں، چَل پھر نہیں سکتا۔ میاں صاحِب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اُسے بُلوایا  اور فرمایا : آج رات میلاد نامہ پڑھو !  اللہ پاک خیر فرمائے گا۔ مرید نے پِیر کے فرمان پر لَبَّیْک کہا اور پُورے یقین کے ساتھ ساری رات میلاد شریف پڑھتا رہا، اللہ پاک نے اس پر کرم فرمایا، صبح کے وقت جب اس نے اُٹھنا چاہا تو عَصَا کے سہارے خُود ہی اُٹھ گیا، میلاد شریف پڑھنے کی برکت سے اُسے شِفَا مِل گئی اور وہ خُود اپنے پیروں پر چل کر گھر پہنچا۔

جس وقت کوئی مَرحَلہ دُشوار آگیا            اُس وقت کام سیِّدِ ابرار آگیا


 

 



[1]...نعمۃ الکبریٰ لابن حجر،صفحہ : 7۔

[2]... شرح زرقانی ،المقصد الاول،ذکر رضاعہ ،جلد : 1،صفحہ : 262 ۔