Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

ممنوع اور دِین کے لئے نقصان دہ  ہے۔ آئیے خوشامد کی مذمت سے متعلق 2احادیث سنتے ہیں:1فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :جب کسی نے قرآن پڑھا اور تَفَقُّہ فِی الدّین حاصِل کیا ( یعنی عالم بنا ) پھر بادشا ہ کے دروازے پر اُس کی چاپلُوسی کی اور  ( اُس کے )  مال کے لالچ میں آیا تو وہ بادشاہ کے گناہوں کے برابر دوزخ کی آگ میں گھُسا۔  ( [1] )  2ُعب الایمان کی حدیث مبارکہ میں ہے: لَیْسَ مِنْ خُلُقِ الْمُؤْمِنِ التَّمَلُّقُ یعنی مسلمان خوشامدی نہیں ہوتا ۔  ( [2] )  

اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا کہ امیروں سے ایسا تعلق رکھنا جس میں دِین اور خُود داری پر سمجھوتہ کرنا پڑے یہ اچھا نہیں ہے۔ البتہ نیکی کی دعوت دینے کےلئے ان کے پاس ضرور جانا چاہیے۔  اللہ پاک اِخلاص کے ساتھ دِین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔   

عشقِ رسول کے تقاضے

مسلمان اگرچہ کیسا ہی ہو ، لیکن اُس  کو اللہ و رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے محبت ضرور ہوتی ہے اورہونی بھی چاہئے۔ آئیے !  سنتے ہیں  کہ عشق ومحبت کے تقاضے اوراس کی علامات کیا ہیں؟چنانچہ علمائے کرام فرماتے ہیں:اللہ  پاک اور اس کے رسول ، بی بی آمنہ کے پھول صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَحَبَّت و عشق کا تقاضا و علامت یہ ہے کہ ان کی اطاعت وفرمانبرداری والے کام کئے جائیں ۔ 

حضرتِ سہل بن عبداللہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک سے مَحَبَّت کی علامت


 

 



[1]...مسند الفردوس ، جلد:1 ، صفحہ:259 ، حدیث:4863۔

[2]...شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان ، جلد:صفحہ:224 ، حدیث:4863۔