Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

اعلیٰ حضرت کا مختصر تعارف

آئیے !  سب سے پہلے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی سیرت کی کچھ مختصر جھلکیاں سنتے ہیں ، چنانچہ * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی ولادتِ باسعادت10شوَّالُ الْمُکَرَّمہفتےکےدن ہوئی * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے تقریباً 4 سال کی عمر  میں ناظرہ قرآنِ پاک ختم کرلیا * اور اسی عمر میں فصیح یعنی خالِص عربی زبان میں گفتگو فرمائی * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے تقریباً 6 سال کی عمر میں پہلا بیان فرمایا * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے13 سال10 ماہ اور4 دن کی عمرمیں عُلومِ درسیہ سے فراغت  پائی ، دستارِ فضیلت ہوئی ، اسی دن فتویٰ لکھنے کاباقاعدہ آغازفرمایااوردرس وتدریس کابھی آغازفرمایا * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی تقریبا ً19سال کی عمر میں  سنّتِ نکاح ادا ہوئی اور ازدواجی زندگی کی ابتدا ہوئی * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کو تقریباً23 سال کی عمر میں پہلی باراور تقریباً51 سال کی عمر میں دُوسری بارزیارتِ حرمین شریفین کا شرف حاصل ہوا * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے تقریبا ً 68سال کی عمر میں آخِری وصیتیں لکھوائیں اوربالآخر علم و فن کایہ عظیم آفتاب 25 صفرالمظفر 1340ھ ، 28 اکتوبر 1921 ء کو جمعۃ المبارک کے دن ٹھیک اذانِ جمعہ کے وَقْت تقریباً68 سال  کی عمر میں غروب ہوگیا۔  ( [1] )

اللہ پاک کی ان پر کروڑوں رحمتیں نازل ہوں ، اللہ پاک ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت فرمائے۔

اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم    ۔

پیارے اسلامی بھائیو ! اس میں شک نہیں کہ * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  اپنے وقت


 

 



[1]...ماخوذ از حیاتِ اعلیٰ حضرت ، جہانِ رضا ، سوانحِ امام احمد رضا ، تجلّیاتِ امام احمد رضا۔