Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

وغیرہ * عبدُالمصطفٰے ، عبدُالنبی اورعبدُالرسول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت مقصود ہے۔  عَبْد کےدومعانی ہیں ، بندہ اورغلام ، اس لئے یہ نام رکھنےمیں کوئی حرج نہیں۔ غلام محمد ، غلام صدیق ، غلام فاروق ، غلام علی ، غلام حسین وغیرہ نام رکھناجن میں غلام کی نسبت انبیاء وصالحین کی طرف کی گئی ہو ، بالکل جائز ہے   * محمدبخش ، احمد بخش ، پیر بخش اوراسی قسم کےدوسرے نام رکھناجس میں نبی یا ولی کے  نام کےساتھ بخش کا لفظ ملا یا گیا ہو ، بالکل جائز ہے ( کہ اصل دینے والا صرف اور صرفاللہ پاک ہی ہے ، اللہپاک جسے چاہے اختیار دے تو اللہ  پاک کے اختیار دینے سے  ہی کوئی نبی ولی دے سکتا ہے )  * طٰہٰ ، یٰسین نام نہ رکھے جائیں کہ یہ الفاظ مُقَطَّعَاتِ قُرآنیہ میں سے ہیں جن کے معانی معلوم نہیں * جو نام برُے ہوں اُنہیں بدل کر اچھے نام رکھنے چاہئیں ۔  ( [1] )

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِشریعت جلد:3حصہ16اور شیخ طریقت ، امیر اہلِ سنت حضرتِ علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ550 سنتیں اور آداب خرید فرمایئے اور پڑھیئے۔  سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

پاؤ گے بخششیں قافلے میں چلو

رزق کے در کھلیں ، قافلے میں چلو     جنّتیں بھی ملیں قافلے میں چلو

برکتیں بھی ملیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ پاک ہمیں علم دین سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔  اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]... بہار شریعت ، جلد: 3 ، صفحہ:603تا 605 ، حصہ ، 16۔