Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

ہے ، لیکن سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں دنیا میں ایک ایسی آگ بھی ہے جو جہنم کی آگ سے بچاتی ہے اور وہ آگ ہے سیدِ عالم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عشق کی آگ کہ اگر یہ آگ دل میں پیدا ہوجائے تو یہی آگ جہنم کی آگ سے بچا دے گی اور یہ بہت ہی سستا سودا ہے۔

اللہ پاک  اعلیٰ حضرت کے صدقے  ہمارے دلوں میں بھی عشقِ رسول پیدا فرمائے ۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔     

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو !  بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اورنام رکھنے کے   چند آداب بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔  تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوتصَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي  الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔  ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

نام رکھنے کے چندمدنی پھول

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آبا کے ناموں سے پکارے جاؤ گے ، لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو۔  ( [2] )  

پیارے اسلامی بھائیو !  بچےکی کنیت رکھنا جائز ہےاور حصول ِ برکت کےلئےبزرگوں کی نسبت سےکنیت رکھنابہتر ہے مثلاًابوتُراب ( یہ حضرت علیُّ المرتضیٰرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی کنیت ہے )  


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد:1 ، صفحہ:55 ، حدیث:175۔

[2]...ابوداؤد ، کتاب الادب ، باب فی تغیر الاسماء ، صفحہ:775 ، حدیث:4948۔