Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی جھوٹ اور غیبت میں نہیں پڑے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا  وہ فرضروزہ بِلاعُذرِ شرعی نہیں چھوڑے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی والدین کی دل آزاری نہیں کرے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی پڑوسیوں کو تکلیف نہیں دے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی رشتہ داروں سے قطع تعلقی نہیں کرے گا * جو  سچا عاشقِ رسول ہوگا وہکبھی دوسروں کا حق نہیں دبائے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی دوسروں کی بےعزتی نہیں کرے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی حرام مال کی طرف نہیں جائے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی شراب کے قریب بھی نہیں جائے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ بُری صحبت میں نہیں رہے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہکبھی بدنگاہی نہیں کرے گا۔  اَلْغَرَض !  * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ ہر اُس کام سے بچے گا جس سے شریعت منع کرتی ہے * کیونکہ سچے عاشقِ رسول کو اس کاعشقِ رسول عبادات میں لگائے گا *  سچے عاشقِ رسول کو اس کاعشقِ رسول نیکیوں میں مصروف رکھے گا * سچے عاشِقِ رسول کو اس کاعشقِ رسول عمل پر اُبھارے گا * سچے عاشِقِ رسول کو اس کاعشقِ رسول آخِرت کی تیاری کروائے گا * سچے عاشِق ِرسول کو اس کاعشِقِ رسول ظاہِر وباطِن کو بہتر کرنےپر اُبھارے گا * اور اِنْ شَآءَ  اللہ الْکَرِیْم !  سچے عاشقِ رسول کو اس کاعشقِ رسول بروزِ قیامت جہنم سے بچا کر جنت میں داخل کروائے گا۔  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے کتنی پیاری بات ارشاد فرمائی ، چنانچہ آپ فرماتےہیں:

اے عشق تِرے صدقے جلنے سے چُھٹے سستے   جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے ( [1] )

وضاحت:عموماً ایسا ہوتا ہے کہ آگ سے آگ بجھائی نہیں جاتی ، بلکہ آگ سے آگ مزید جل اُٹھتی


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ:193۔