Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

عاشقانِ رسول کے قافلے کے سپاہ سالار تھے * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ساری زندگی عشقِ رسول کے جام پلاتے رہے * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ساری زندگی عشقِ رسول کو فروغ  دیتے  رہے * اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  ساری زندگی اُمّت کو عشقِ رسول  کا درس دیتے رہے اور یہ اسی عشقِ رسول کا صِلہ تھا کہ سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اس عاشقِ صادق کو بحالتِ بیداری اپنی زیارت سے مشرف فرمایا۔  اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے طفیل حقیقی عشقِ رسول بھی عطا فرمائے اور اپنے پیارے حبیب ، دُکھی دِلوں کےطبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت سے بھی مشرف فرمائے۔  آئیے !  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی سکھائی ہوئی دعا اللہ پاک  کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیں کہ   

تُو ہی بندوں پہ کرتا ہے لطف و عطا       ہے تجھی پہ بھروسا تجھی سے دعا

مجھے جلوۂ پاکِ رسول دِکھا                   تجھے اپنے ہی عِزّ و عَلا کی قسم ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی زیارت کے اس واقعے سے ہمیں یہ درس مل رہا ہے کہ ہم بھی سچے عاشقِ رسول بن جائیں ، اس سے ہماری دنیا بھی اچھی ہوگی اور آخرت بھی بہتر ہوگی۔  اس میں شک نہیں کہ جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ ہر اس کام سے بچے گا جس سے شریعت بچنے کا تقاضا کرتی ہے * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ عشقِ مجازی سے بچے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اِرشادات کے مطابق زندگی بسر کرے گا * جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ نماز قضا نہیں کرے گا * جو سچا


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ:81۔