Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

دین  ِاسلام  اور قرآن کا مذاق اڑانے اور اللہ پاک کی بارگاہ کے مُقرَّب بندوں  کی شان میں  گستاخی کے کلمات ہوتے ہیں ، یونہی بے حیائی ، عُریانی اور فحاشی کی ترغیب پر مشتمل نیز عورت اور مرد کے نفسانی جذبات کو بھڑکانے والے الفاظ کے ساتھ شاعِری کرتے ہیں  اور اِن کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی نصیحت حاصل کریں  جو اِن کی بیہودہ شاعِری سنتے ، پڑھتے اوردوسروں  کو سناتے ہیں ۔  ( [1] )  

کس کس کا کلام پڑھنا چاہئے؟

امیرِ اہلسنت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں: کلام کو شریعت کی کسوٹی پر پرکھنے کی ہر ایک میں صلاحیّت نہیں ہوتی ، لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ مُسْتَند علمائے اہلسنّت کا کلام سُنا جائے۔  اردو کلام سننے کیلئے مشورۃًنعتِ رسول کے 7 حروف کی نسبت سے 7اسمائے گرامی حاضِر ہیں: ( 1 ) :امامِ اہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ( 2 ) :اُستاذِ زَمَن حضرت مولیٰناحسن رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  ( 3 ) : خلیفۂ اعلیٰ حضرت مَدّاحُ الحبیب حضرت مولیٰنا جمیل الرحمٰن رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  ( 4 ) :شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، تاجدارِ اہلسنّت حُضور مفتیٔ اعظم ہند مولیٰنا مصطَفٰے رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ( 5 ) :شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، حُجَّۃُ الاسْلام حضرتِ مولیٰنا حامِد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ( 6 ) :خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ( 7 ) :حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ وغیرہ۔ مزید فرماتے ہیں اگر غیرِ عالِم شاعِر کا کلام پڑھنا سننا چاہیں تو کسی ماہرِ فن سُنّی عالِم سے اُس کلام کی پہلے تصدیق کروا لیجئے۔  اِس طرح  اِنْ شَآء اللہ الْکَرِیْم !  ایمان کی حفاظت میں مدد ملے گی۔  ( [2] )  


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ:2 ، سورہ شعراء ، تحت الآیۃ:224 تا 226 ، جلد:7 ، صفحہ:171۔

[2]...کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، صفحہ:237تا238۔