Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool

اس سے دل میں محبتِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ میں اضافہ ہوتا ہے۔  لیکن اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اَشعار صحیح ہوں اور اَشعار لکھنے والا خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ سے معمور ہونے کے ساتھ دین و شریعت کے ضروری مسائل سے بھی واقف ہو۔  اَمِیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِری   دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ اس بات کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنی مایۂ ناز تالیف کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جوابمیں لکھتےہیں: سرکارِ اعلیٰ حضرت ، امام اَحمد رَضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے اِرشاداتِ عالِیَّہ کا خُلاصہ ہے کہ جاہِل نعت گوشاعِروں کے کلام بَسااوقات کُفرِیّات سے بھر پور ہوتے ہیں ، لہٰذا ایسے کلام پڑھنے والوں کو محفلِ نعت میں بُلانا بھی ناجائز ، ایسی نعت خوانی میں کسی کو بھیجنا بھی حرام اور ایسے کلام کا سننا بھی گناہ۔  ( [1] )  

جبکہ پارہ 19سُوْرَۃُ الشُّعَرَاء کی آیت نمبر224 تا226میں اِرشاد ہوتا ہے :

وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ(۲۲۴) اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ(۲۲۵) وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ(۲۲۶)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اورشاعِروں کی پیروی گمراہ کرتے ہیں۔  کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں  سرگرداں  پھرتے ہیں ۔  اور وہ کہتے ہیں  جو نہیں  کرتے۔

اس آیت ِمبارکہ کے تحت تفسیر صِراطُ الْجِنَان میں لکھا ہے کہ اس سے معلوم ہوا کہ شاعِروں  کا جھوٹے اور باطِل اَشعار لکھنا ، انہیں  پڑھنا ، دوسروں  کو سنانا اورانہیں  معاشرے میں  رائج کرنا گمراہ لوگوں  کا کام ہے ، اس سے ان لوگوں  کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو ایسے اَشعار لکھتے ہیں جن میں اللہ پاک اورنبیِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی توہین ،


 

 



[1]...کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، صفحہ:234۔