Book Name:Aala Hazrat Ki Shayari Aur Ishq e Rasool
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ ط
اَمَّا بَعْدُ ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
حضورِاکرم ، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان ِعالیشان ہے:اللہ پاک کی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہم ( یعنی آپس میں ) ملیں اورمُصافَحہ کریں ( یعنی ہاتھ ملائیں ) اور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ ( [1] )
کعبے کےبدرُ الدُّجیٰ تم پہ کروروں دُرُود طیبہ کے شمسُ الضُّحٰی تم پہ کروروں دُرُود ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! 25 صَفَرُ المُظَفَّر کودُنیابھرمیں اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، پروانۂ شمعِ رسالت ، مُجدِّدِ دین و ملت ، باعثِ خیر و برکت ، امامِ عشق ومحبت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا عُرس منایا جاتا ہے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحو ل میں اس بابرکت موقع پرباقاعدہ اجتماعِ یومِ رضاکا اِنعقادکیا جاتاہے ۔