Book Name:Jahannam Se Chutkara Kaise Mila

نے فرمایا : دو قسم کی آنکھوں کو جہنّم کی آگ نہ چھوئے گی؛ (1) : وہ آنکھ جو رات کے کسی حِصّے میں اللہ پاک کے خوف سے روئے (2) : اور دوسری وہ آنکھ جو اللہ پاک کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزارے۔ ([1])

حضرت نضر بن سعد  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جس کی آنکھ سے خوفِ خُدا کے سبب آنسو بہہ جائیں تو اللہ پاک اس کے چہرے کو جہنّم پر حرام فرما دیتا ہے ، اگر وہ آنسو اس کے رُخْسَار تک بہہ جائیں تو قیامت کے دِن وہ ذِلّت سے محفوظ رہے گا ، اگر کوئی چند لوگوں کے درمیان خوفِ خُدا کے سبب روئے تو اللہ پاک اس کی برکت سے باقی لوگوں پر بھی رحم فرماتا ہے۔ مزید فرماتے ہیں : آنسوؤں کے علاوہ ہر عَمَل کا وزن کیا جائے گا جبکہ آنسوؤں کا ایک قطرہ آگ کے سمندروں کو بجھا دے گا۔ ([2])

مرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دم        ترے خوف سے یاخدا یا الٰہی

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ     میں  تھرتھر  رہوں  کانپتا  یا الٰہی ([3])

خوفِ خُدا سے رونے کی عادَت کیسے بنائیں؟

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا خوفِ خُدا کے سبب رونا جہنّم سے بچانے والا عمل ہے ، کاش! ہمیں خالِص اللہ پاک کی رضا کے لئے خوفِ خُدا کے سبب رونا نصیب ہوجائے۔

روزانہ تنہائی میں بلکہ ہو سکے تو قبرستان جا کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں ، اپنی کمزوری اور ناتوانی کا تَصَوُّر باندھیں ، اپنے گُنَاہوں کو یاد کریں اور سوچیں کہ آہ! اگر گُنَاہوں


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الجہاد ، صفحہ : 416 ، حدیث : 1639۔

[2]...موسوعۃ امام ابن ابی الدنیا ، کتاب الرقۃ والبکاء ، جلد : 3 ، صفحہ : 172 ، حدیث : 14۔

[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 105۔