Book Name:Iman Ki Hifazat

دِینِ اسلام پر ثابت قدمی کی ترغیب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!معلوم ہوا!دینِ اسلام پر ثابت قدمی نہایت ضروری ہے ، اگر خاتمہ ایمان پر ہوا تو نجات ہی نجات ہے حتّٰی کہ  اسلام پر قائم رہنے اور قرآنی احکام  پر عمل کرنے والوں کو جنت کی خوش خبری بھی دی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایمان کی حالت میں دنیا سے جانے کاحکم بھی قرآنِ پاک میں موجود ہے ، چنانچہ

 پارہ 4 سورۂ آلِ عمران آیت نمبر 102 میںاللہپاک ارشاد فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوا  اتَّقُوا  اللّٰهَ  حَقَّ  تُقٰتِهٖ  وَ  لَا  تَمُوْتُنَّ  اِلَّا  وَ  اَنْتُمْ  مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲)   ۴ ، اٰل عمران : ۱۰۲)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اے ایمان والو!اللہسے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ آیت کے آخری حصے میں فرمایا گیا ہے کہ اسلام پر ہی تمہیں موت آئے۔ اس سے مراد  یہ ہے کہ اپنی طرف سے زندگی کے ہر لمحے میں اسلام پر ہی رہنے کی کوشش کرو تاکہ جب تمہیں موت آئے تو حالت ِ اسلام پرہی آئے۔ (صراط ُالجنان ، ۲ / ۲۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایمان کی اہمیت حدیث کی روشنی میں

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہمیں اپنے ایمان کی حفاظت کیلئے ہر وَقْت فکرکرنی چاہئے ، نفس و شیطان کے دھوکوں اور  وسوسوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرنی  چاہئے۔ یاد رہے!جس