Book Name:Iman Ki Hifazat

کرنے والے ، رشتے داروں سےتعلقات توڑنے والے اور آپس میں بلا وجہ دشمنیاں رکھنے والے شبِ قدر کی برکتوں سےمحروم رہتے  ہیں۔ غور کیجئے!بیان کردہ بُرائیوں میں سے کوئی بُرائی کہیں ہمارے اندر تو موجود نہیں؟کیا ہم اپنے والدین کا دل تو نہیں دُکھاتے؟یا کسی رشتے دار مثلاً پھوپھی ، بھائی ، بہن ، چچا ، تایا ، خالویاماموں وغیرہ سے بلا وجہِ شرعی اَن بَن تو نہیں چل رہی؟ ، کیا ہمارے سینے میں کسی مسلمان کیلئے دشمنی تو نہیں چُھپی ہوئی؟معاذَ اللہ اگر کوئی ان گناہوں میں گرفتار ہے تو اسے چاہئے کہ وہ ان گناہوں سےسچی پکی توبہ کرے اور جن کےحقوق ضائع کیے ہیں ان  سے معافی  مانگنے کی نِیَّت بھی  کرے ، ورنہ یادرکھئے!ان گناہوں کا انجام بڑا بھیانک  ہوتاہے۔

یاد رکھئے!شراب پینادِین وایمان ، جان و مال اورصحت و معاشرےکے لئے اِنتہائی تباہ  کُن ہے ، شراب تما م بُرائیوں کی ماں ہے کیونکہ  شراب کے نشے میں انسان بدنگاہی ، بدکاری اورمختلف گناہوں میںمُبْتَلا ہوکراپنی  دنیا و آخرت  برباد کرلیتا ہے۔

اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّارo اے اللہ پاک مجھے(دوزخ کی) آگ سے نجات عطا فرما!

یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُoاے نجات دینے والے ، اے نجات دینے والے ، اے نجات دینے والے!

بِرَحۡمَتِکَ یَآاَرۡحَمَ الرّٰحِمِیۡنَoاپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما ، اے سب سے بڑھ کررحم فرمانے والے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

چاند رات کے مَدَنی قافلوں کی ترغیب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!رَمَضانُ المبارَک کا مہینا اب چند دنوں کا مہمان رہ گیا ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہونے والا ہے ۔ پھر اِنْ شَآءَ اللہ عیدِ سعید کی آمد آمد ہوگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ