Book Name:Iman Ki Hifazat

فرشتے جھنڈے لے کر اُترتے ہیں

حضرت  عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ  عَنْہُما فرماتےہیں ، حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : جب شبِ قدر آتی ہےتواللہ پاککےحکم سےحضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام)ہَرا جھنڈا لئے فرشتوں کی بہت بڑی فوج کےساتھ زمین پر تشریف لاتے ہیں اور اس جھنڈے کو  کعبۂ پاک پر لہرادیتے ہیں ، حضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام)کے سو(100)بازو ہیں ، جن میں سے دو(2)بازو صرف اِسی رات کھولتے ہیں ، وہ بازو مشرق ومغرب میں پھیل جاتے ہیں ، پھرحضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام) فرشتوں کوحکم دیتے ہیں کہ جوکوئی مسلمان آج رات قیام(عبادت) ، نماز یا اللہ پاک کے ذکر میں مشغول ہے ، اُس سے سلام ومصافحہ کرو اور ان کی دعاؤں پرآمین بھی کہو۔ چُنانچِہ صُبح  تک یہی سِلسلہ رہتاہے ، صبح ہونے پر حضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام)فرشتوں کو واپسی کا حکم دیتے ہیں ، فرشتے عرض کرتے ہیں ، اے جبرِیل!اللہ پاککےپیارے حبیب صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمَّت کے مومنوں کی حاجات کے بارے میں کیا کِیا؟حضرت جبرِیل(عَلَیْہِ السَّلَام)فرماتے ہیں : اللہ پاک نے ان لوگوں پر خُصوصی نَظرِ کرم فرمائی اور چار(4)قسم کے لوگوں کے علاوہ تمام لوگوں کو معاف فرمادیا ، صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!وہ چار(4)قسم کے لوگ کون سے ہیں؟ ارشاد فرمایا : (1)شراب کاعادی ، (2)والدین کا نافرمان ، (3)رشتے داروں سے(بلاوجہِ شرعی)تعلقات توڑنے والا اور(4)اپنے مسلمان بھائی سے بغض دشمنی رکھنے والا۔ ( شعَبُ  الْایمان ، ۳ / ۳۳۶ ، حدیث : ۳۶۹۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ شراب پینےوالے ، والدین کی نافرمانی