Book Name:Iman Ki Hifazat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ آج کے بیان میں ہم “ ایمان کی حفاظت “ کے تعلق سے  نصیحت و عبرت سے بھرپور واقعات و حکایات سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آئیے! پہلے ایک ایمان افروز حکایت سنتے ہیں ، چنانچہ

فرعون کی بیٹی کی خادمہ

منقول ہے : ایک عبادت گزار نیک خاتون کو فرعون کی بیٹی نے اپنی خادمہ کے طور پر  رکھا ، وہ نیک خاتون اپنی حیثیت کے مطابق دن رات اس کی خدمت کرتی رہتی ، ایک دن وہ نیک عورت فرعون کی بیٹی کے سر میں کنگھی(Comb)کر رہی تھی کہ اس دوران اس خاتون کے ہاتھ سے کنگھی گِر گئی ، اس نیک سیرت عورت کی زبان سے بے اختیار “ سُبْحٰنَ اللہ “ کی آواز بلند ہوئی ، فرعون کی غیر مسلم بیٹی نے


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔