Book Name:Iman Ki Hifazat

اےعاشقانِ رسول!اپنا ذہن بنا لیجئے کہ میں اچھے دوستوں کے ساتھ رہوں گا ، میں اُن کے ساتھ رہوں گاجن کے عقیدے اچھے ہیں ، میں ان کے ساتھ رہوں گا جو خوفِ خدا رکھنے والے ہیں ، میں اُن کے ساتھ رہوں گاجو عاشقِ رسول ہیں ، میں ان کے ساتھ رہوں گا جو فرائض وواجبات  کے ساتھ ساتھ نفل عبادت کرنے والے ہیں ، میں ان کے ساتھ رہوں گا جو نیکی کی دعوت دینے والے اور بُرائیوں سے روکنے والے ہیں ، میں ان کے ساتھ رہوں گا جنہیں حفاظتِ ایمان کی فکر رہتی ہے ۔ یہ تمام خصوصیات اپنانے کیلئےعاشقانِ رسول کی مسجد بھروتحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اِنْ شَآءَ اللہ  دِین ودنیا میں کامیابی نصیب  ہوگی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

(2)بِغیر علم کے دِینی بحث کرنا

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ایمان ضائع ہونے کا ایک سبب بغیر علم کے دِینی معاملات میں بحث کرنا  بھی ہے ، حالانکہ دینی معاملات میں جو بات یقینی طور پر معلوم ہووُ ہی بیان کرنی چاہئے ، اپنی عقل کے گھوڑے دوڑانااِیمانیات کے مُعاملے میں انتہائی خطرناک ہوتا ہے کہ ٹھوکر لگنے پر آدمی بسا اوقات کُفریات کی گہری کھائی میں جا پڑتا ہے اور اُسے اِس بات کا  احساس تک نہیں ہوتاکہ اس کا ایمان برباد ہو چکا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جنہیں دِینی معلومات بہت کم ہوتی  ہیں مگر  ایسی فضول(Useless) بحثیں کرتے ہیں  کہ  جیسےان کے پاس  علم کا بہت بڑاخزانہ  موجود ہو ، ایسےجاہل لوگ اپنی زبان سے کفریات تک بک جاتے ہیں ۔

اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام اَحمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  فتاویٰ رضویہ جلد24 صَفْحَہ نمبر 159