Book Name:Iman Ki Hifazat

کرنے کا سبب بنتے ہیں ، جن کی وجہ سے بندہ اس عظیم دولت سے محروم ہوجاتا ہے۔ آئیے!ایمان ضائع (Destroy) کرنے والے چند کاموں کے بارے میں سنتے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ نیّت بھی کرتے ہیں کہ ایسے بُرے اعمال سے بچنے کی بھرپورکوشش کریں گے کہ جن کی وجہ سے ایمان بربادہوسکتاہے ، اللہ پاک ہمارا اِیمان سلامت رکھے۔ آئیے!ایمان برباد کرنے والے چند کاموں کے بارے میں سنتے ہیں :

(1)بُری صحبت اختیار کرنا

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بُری صُحبت اختیار کرنا اوربدمذہبوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا ایمان کیلئے باعثِ نقصان ہوسکتا  ہے۔ جس طرح شرابیوں ، جواریوں اور گناہوں میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ اُٹھنا  بیٹھنا  باعثِ ہلاکت ہے ، اسی طرح بدمذہبوں  سے میل جول رکھنا ، ان کی تقاریر سُننا ، کتابیں پڑھنا ، ان کے آڈیو(Audio) ، ویڈیو(Video)بیانات سننا ، یا سوشل میڈیا (Social Media) کے ذریعے دوسروں کو  شئیر(Share)کرنا ، ان کے ساتھ کھانا پینا یا رشتے داری قائم کرلینا بھی ایمان کیلئے  زہرِ قاتل اور دنیا و آخرت کی شدید تباہی و بربادی کا سبب ہے۔ لہٰذا ایمان کی حفاظت کیلئے اچھی صحبت اختیار کرنا ، خوفِ خدا رکھنے والے لوگوں میں اُٹھنا ، بیٹھنا بے حد ضروری ہے۔ مگر افسوس!بعض نادان مسلمان  بُرے دوستوں کے ساتھ  اُٹھنے بیٹھنے ، گھنٹوں ان کے ساتھ  گپ شپ  لگانے ، مذاق کرنے اور غیر سنجیدہ حرکتوں کے عادی بنتے جارہے ہیں ۔ بُری صحبت کی نُحُوست ان پر ایسی چھاچکی ہے کہ ان کاہر ہر لمحہ یادِ اِلٰہی  سے غفلت میں گزررہا  ہے ، نمازوں میں سُستی ہوجاتی ہے   لیکن اس کا انہیں کوئی احساس تک نہیں ہوتا ، ان فضول بیٹھکوں میں ان کے کئی کئی گھنٹے ضائع  ہوجا تے ہیں ، مگر انہیں کوئی فکر نہیں ہوتی ، ان دوستوں کے ساتھ فضول اور بے حیائی  سے بھرپور گفتگو  کرتے کرتے بسا اوقات کفریات تک