Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا مختصر تعارف

* شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علَّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   کی وِلادتِ باسَعَادت 26 رمضان المبارک 1369 ھ بمطابق 12 جولائی ، 1950ء  بروز بدھ پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں مغرب سے کچھ دیر پہلے ہوئی  * آپ کی کنیت : ابوبلال اور تخلص (یعنی شعروں میں اَصْل نام کی جگہ استعمال ہونے والا نام) : عطّار ہے  * امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   بچپن ہی سے بہت سادہ طبیعت کے مالِک ہیں ، آپ کے اَہْلِ محلہ جو بچپن سے آپ کو جانتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  بچپن میں بھی اگر کوئی آپ کو ڈانٹ دیتا یا مارتا تو جواباً انتقامی کاروائی نہ کرتے بلکہ خاموشی اختیار فرماتے اور صبر کرتے ، ہم نے انہیں بچپن میں بھی کبھی کسی کو بُرا بھلا کہتے یا کسی کے ساتھ جھگڑا کرتے نہیں دیکھا * امیرِ اَہلسنّت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  جوانی ہی میں  عِلْمِ دین کے زیور سے آراستہ ہوچکے تھے۔ آپ نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے کتابیں پڑھنے اور علمائے کرام کی صحبت میں رہنے کو اختیار کیا۔ اس سلسلے میں آپ مسلسل 22 سال مفتئ اعظم  پاکستان حضرت علامہ مفتی  وقارالدین قادِری  رَضَوی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی صحبتِ بابرکت میں حاضِر رہے * مفتی وقارُ الدین  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے امیرِاَہلسنّت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  کو اپنی خلافت واجازت   سے بھی نوازا * مفتی وقارُ الدِّین  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے عِلاوہ  آپ کو شارحِ بخاری ، مفتی شریف الحق امجدی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے بھی چاروں سلسلوں (قادریہ ، چشتیہ ، نقشبندیہ اور سہروردیہ) کی خِلافت عطا کی ہے * ستمبر 1981ء میں امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا ، اگرچہ آپ پہلے بھی نیکی کی