Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina

باعَمَل ، نمونۂ صالحین ، مبلغِ اسلام ، رہبرِ مِلّت ، مَاحِیِ بِدْعَت (یعنی بدعتوں کو مٹانے والے) ، حامِیِ سُنَّت (یعنی سُنتوں کو عام کرنے والے) ، پِیرِ طریقت ، رہبرِ شریعت ، عاشِقِ ماہِ رسالت ، مُحِبِّ صحابہ و اَہْلِ بیت ، مُحِبِّ اَوْلیائے اُمَّت ، عاشِقِ اعلیٰ حضرت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ، ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  ۔

زمانہ جانتا ہے کہ آج کے دَور میں جتنے بڑے پیمانے پر قرآن و سُنّت کی خِدْمت آپ نے کی ہے اور کر رہے ہیں ، ایسی خِدْمت اس دَور میں شاید کسی اَور نے نہیں کی ہو گی۔

اب ذرا غور فرمائیے! صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : سُنّت کی طرف بُلانے اور بدعتوں سے روکنے والے سُنِّی  صحیح العقیدہ کو دیکھنا عِبَادت ہے۔ ادھر آج کے دَور میں ہم نظر دوڑاتے ہیں تو اس دور میں سُنّتوں کی خِدْمت کرنے والوں کی فہرست میں سب سے اَوَّل شیخ طریقت ، امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   کی پاک ذات دکھائی دیتی ہے ، معلوم ہوا آج کے دور میں امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   وہ ہستی ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہُ عنہ  کے فرمان کے مطابق آپ کے مبارک چہرے کا دیدار کرنا  عبادت ہے۔

عطرِ سُنّت بانٹتا ہے اے مرے عطار تو         اہلسنت کے لئے ہے صاحِبِ شاہکار تُو

ساری دُنیا کے کناروں سے صدا آنے لگی        بن چکا ہے عاشقوں کا قافِلہ سالار تُو

اَہْلِ شَر غوغا کریں ، اَہْلِ سُنَن کو غم نہیں          فتنۂ باطِل کی رہ میں بن گیا دِیوار تُو

بدرؔ نے اس عہد میں دیکھا نہ تجھ سا دُوسرا        تُو دھنی ہے قول کا اور صاحِبِ کردار تُو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد