Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina

اس کا الٹ کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھا اور پاجامہ کھڑے ہو کر پہنا) وہ ایسے مرض میں مبتلا ہو گاجس کی دوا نہیں(یعنی طبیبوں کو دوا کا علم نہیں)* عمامہ باندھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئےایک بھی اچھی نیت نہیں ہوئی تو ثواب نہیں ملے گا*  مناسب یہ ہے کہ عمامے کا پہلا پیچ سر کی سیدھی جانب جائے* اللہ پاک کے آخری رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک عمامے کا شملہ عموماًپُشت(یعنی مبارک پیٹھ) کے پیچھے ہوتا اور کبھی کبھی سیدھی جانب ، کبھی دونوں کندھوں کے درمیان2شملے ہوتے*  الٹی جانب شملہ لٹکانا خلافِ سنّت ہے*  عمامے کے شملے کی مقدار کم از کم 4اُنگل اور زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً)ایک ہاتھ (بیچ کی اُنگلی کے سرے سے لے کر کُہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتاہے) * عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے*  مِرْاٰ ت شریف میں ہے : عِمامہ کھڑے ہو کر باندھنا سنّت ہےمسجد میں باندھے یا کہیں اور* عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو ، نہ 6گز سے زیادہ اور اس کی بندش گنبد نُما ہو۔([1]) 

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

قرض ہو گا ادا آکے  مانگو دعا                پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو

قَرْض کا بار ہو ، بے کسی یار ہو             چاہو گر راحتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل  کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 54-56ملتقطاً۔