Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina
ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے آہستہ آہستہ ان کا دِل نرم ہو گیا ، ان کے سیاہ دِل کی کالَک اُترنے لگی ، انہوں نے اپنے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی اور فضولیات کو چھوڑ کر دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔
یہاں سنتیں سیکھنے کو ملیں گی دِلائے گا خوفِ خُدا مدنی ماحول
تُو آبےنمازی ، ہے دیتا نمازی خُدا کے کرم سے بَنَا مدنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّمنے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
دو فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : (1) : عمامے کے ساتھ نماز10ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔ ([2])(2) : عمامہ باندھوتمہارا حلم بڑھے گا۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! عمامہ کھڑے ہو کر باندھئے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنئے* جس نے