Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina

مبلغ کو دیکھنا بھی عبادت ہے

ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے چچا زاد ، عظیم صحابئ رسول ،  سُلْطان المفسرین حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : اَلنَّظَرُ إِلَى الرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ السُّنَّةِ الَّذِي يَدْعُو إِلَى السُّنَّةِ ، وَيَنْهَى عَنِ الْبِدْعَةِ عِبَادَةٌ یعنی صحیح العقیدہ سُنِّی جو سُنّتوں کی تبلیغ کرتا ہو اور بدعت سے روکتا ہو ، اس مبلغِ سُنَّت کو دیکھنا عبادت ہے۔ ([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! موجودہ دَور فتنوں سے بھرپُور ہے ، آئے روز نئے نئے فتنے سَر اُٹھاتے ہی رہتے ہیں لیکن اللہ پاک کا فضل ہے کہ اُس نے اپنے محبوب  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی اُمَّت کو کبھی بےیار و مددگار نہیں چھوڑا ، ہر دَور میں عُلَمائے کرام ، اولیائے عظام سُنّتوں کی تبلیغ کرتے اور فتنوں کا سَر کچلتے آئے ہیں۔

آج کے اس پُر فِتَن دَور میں بھی بہت سارے عاشقانِ رسول عُلَما ہیں  جو سُنّتوں کی تبلیغ میں مَصْرُوف ہیں ،  انہی عاشقانِ رسول عُلَما کی فہرست پر نگاہ ڈالیں تو سب سے اَوَّل ایک خوب صُورت پیارا پیارا چہرہ ذہن میں آئے گا ، اُن ہستی کا چہرہ جنہوں نے آج کے فتنوں سے بھرپُور دور میں دُنیا بھر میں سُنّتوں کا پیغام عام کیا ،  لاکھوں لاکھ لوگوں کو سُنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا دیا ، لاکھوں نوجوانوں کو داڑھیاں رکھوائیں ، لاکھوں کے سروں پر عمامے شریف کا تاج سجوا دیا ، جن کی نیکی کی دعوت کی برکت سے کروڑوں گنہگاروں نے توبہ کی ، لاکھوں نمازی بنے اور ہزاروں کافِر کلمہ پڑھ کر ایمان کے نُور سے مالا مال ہو گئے۔

یہ باوقار ہستی کون ہیں؟ کروڑوں دِلوں کی دھڑکن ، کروڑوں آنکھوں کا نُور ، عالِمِ


 

 



[1]...الابانۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 343 ۔