Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina

یانبی! بس مدینے کا غم چاہئے              کچھ نہیں اور رَبّ کی قسم! چاہئے

غمِ مدینہ اور دردِ مدینہ کیسے ملے؟

غمِ مدینہ ، عشقِ مدینہ کیسے حاصِل ہو؟ اس کا طریقہ بیان کرتے ہوئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں : غمِ مدینہ پانے کے لیے * سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم  اور آپ سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے سچی پکی محبت کی جائے * آپ کی مُبارَک سنَّتوں پر عمل کیا جائے  * بزرگانِ دِین (یعنی اللہ پاک کے نیک بندوں) کے حَرَمینِ طیبین کے اَدب و اِحترام اور تعظیم و توقیر کے واقعات پڑھے جائیں۔  

* اس کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب  عاشقانِ رَسُول کى 130 حکاىات پڑھنا مفید ہے۔ اللہ پاک  نصىب کرے تو اس کتاب کو پڑھنے سے مکہ شریف ، مدىنہ شریف اور حج وغیرہ کی محبت دِل میں پیدا ہوسکتى ہے * اِسى طرح اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نعتیہ دِیوان    حدائقِ بخشش  پڑھا جائے ، اچھی اُردو جاننے والا اگر حدائقِ بخشش کو سمجھ کر رٹتا رہے تو وہ بہت بڑا عاشقِ رَسُول بن جائے گا  * سچى بات ىہ ہے کہ عشقِ رَسُول کے حصول مىں ماحول اور صحبت زیادہ کارگر ہے۔ صحبت کے ذَرىعے جَذبہ بڑھتا ہے۔ اب جىساکہ کوئى حج ىا مدىنۂ پاک کى حاضرى کے لىے گىا اور اس سفر مىں کسی عاشقِ مدینہ کی صحبت نہ ملى تو  اسے ذوق نصیب نہىں ہوگا لہٰذا حرمینِ طیبین کا سفر اہلِ ذوق اور  اہلِ عِلم (کسی عاشِقِ رسول مفتی صاحب) کے ساتھ کرنا چاہیے * اپنے ملک میں بھی عاشقانِ رَسُول کى صحبت مىں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہیے * الحمدللہ! دعوتِ اسلامى کے سنتوں بھرے اِجتماعات اور مَدَنى مذاکروں میں شرکت سے مدىنے شرىف کى محبت کى چاشنى ملتى ہے۔