Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq Madina

اللہ پاک ہمیں بھی مدینہ منورہ  بلکہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم  کی ہر ہر نسبت کا خُوب ادب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ ا لنَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدینہ طیبہ دارُ الایمان ہے

اے عاشقانِ رسول! مدینہ طیبہ کی محبت عشقِ رسول اور کمالِ ایمان کی عَلامت ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو مدینہ منورہ کی بےپناہ محبت نصیب فرمائے۔ قرآنِ مجید میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ  (پارہ28 ، سورۃالحشر : 9)

ترجمہ کنزُ العِرفان : اور وہ جنہوں نے ان (مہاجرین) سے پہلے اس شہر کو اور ایمان کو ٹھکانہ بنا لیا۔

اس آیت کے تحت عَلَّامہ بیضاوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس آیت میں اللہ پاک نے مدینۂ پاک کو “ اِیْمان (یا دارُ الْاِیْمَان) “ فرمایا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمان مدینۂ پاک ہی سے پھیلا ہے اور دوبارہ اسی کی طرف لوٹ جائے گا۔ ([1]) مُعْجَم ِاَوْسط کی حدیثِ پاک ہے ، میرے پیارے نبی ، آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اَلْمَدِیْنَۃُ دَارُ الْاِیْمَان مدینہ ایمان کا گھر ہے۔ ([2])

مدینۂ پاک کا ایک نام “ قَلْبُ الْاِیْمان (یعنی ایمان کا دِل) “ بھی ہے۔ معلوم ہوا مدینہ منورہ دارُ الاِیْمان بھی ہے ، مدینہ منورہ قَلْبُ الْاِیْمَان بھی ہے ، لہٰذا کیسے ہو سکتا ہے کہ


 

 



[1]...حاشیہ شیخ زادہ تفسیر بیضاوی ، پارہ : 28 ، الحشر ، تحت الآیۃ : 9 ، جلد : 8 ، صفحہ : 167۔

[2]...المعجم الاوسط ، جلد : 4 ، صفحہ : 174 ، حدیث : 5618۔