Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں * اس زمانے میں بہت سے لوگ تہبند یا پاجامہ اِس طرح پہنتے ہیں کہ پیڑو(یعنی ناف کے نیچے) کا کچھ حصہ کھلا رہتا ہے* اگر کُرتے وغیرہ سے اِس طرح چھپا ہو کہ جِلد(یعنی کھال) کی رنگت نہ چمکے تو خیرورنہ حرام ہے اور نَمازمیں چوتھائی کی مِقدارکھلا رہا تونَماز نہ ہوگیخصوصاً حج و عمرے کے اِحرام والے کو اِس میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے* آج کل بعض لوگ سرِ عام لوگوں کے سامنے نیکر ( ہاف پینٹ) پہنے پھرتے ہیں جس سے ان کے گھٹنے اور رانیں نظر آتی ہیں ، یہ حرام ہے ، ایسوں کے کھلے گھٹنوں اور رانوں کی طرف نظر کرنا بھی حرام ہے۔ بالخصوص کھیل کود کے میدان ، ورزِش (Exercise) کرنے کے مقامات اور ساحلِ سمندر پر اِس طرح کے مناظر زیادہ ہوتے ہیں ۔ لہٰذا ایسے مقامات پر جانے میں سخت احتیاط ضروری ہے* تکبُّر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے۔ ([1])

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا                         چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو

عِلْم حاصِل کرو ، جَہْل زائِل کرو                     پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  



[1]... 550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 51 و 54۔