Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

طلب کیجئے ، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net)  سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amaal ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کر لیجئے ، اس کے مُطَابق روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوب صُورت ہو جائے گا۔  

پورا گھر نمازی بن گیا

ضلع اَٹک (پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں گُنَاہوں سے بھر پُور زندگی گزار رہا تھا ، فلمیں دیکھنا ، آوارہ گردی ، نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا ، ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ آیا ، ان میں سے ایک اسلامی بھائی نے مجھے مغرب کی نماز پڑھنے اور بیان میں شرکت کی دعوت دی ، میری خوش نصیبی کہ میں اُن کے ساتھ مسجد میں چلا گیا ، نمازِ مغرب کے بعد بیان سُن کر بڑا لطف آیا ، بیان کے آخر میں مبلغ نے نیک اعمال رسالے کا تعارُف کروایا ، رسالہ نیک اَعْمَال میں دَرْج نیکیوں سے بھری زِندگی گزارنے کے مدنی پھول دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ، اس رسالے کی صُورت میں شیخِ طریقت ، امیر ِاہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اِصْلاحِ اُمَّت کے لئے کُڑھن دیکھ  کر میں نے ہاتھوں ہاتھ بیعت کے لئے نام دے دیا اور عطّاری بَن گیا ، وقت کے ولئ کامِل سے نسبت کیا ہوئی ، دِل گُنَاہوں سے بیزار اور نیکیوں کی طرف مائل ہو گیا ، میں نے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کو دِل وجان سے اپنا لیا ، اس کی برکت سے میرے اَخلاق سَنْوَرنے لگے ، میری اس تبدیلی کا میرے گھر والوں پر بھی اچھا اَثر ہوا ،