Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔ ([1])*اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا سے روایت ہے : مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ([2]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے ، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  نیک اعمال بھی ہے۔

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُریدین ، طالِبِیْن  اور مُحِبِّیْن بلکہ دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول  کو اپنی اِصْلاح کا  بہترین نسخہ دیا ہے اور وہ ہے : رسالہ نیک اَعْمَال۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3965۔

[2]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8480۔

[3]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8479۔