Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

تِلاوت بھی کریں اور خوب ذوق و شوق کے ساتھ نمازِ تراویح بھی ادا کریں۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جو رَمضان میں ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کے لئے قیام کرے  (مثلاً تراویح پڑھے) ، اس کے گزشتہ (صغیرہ) گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ([1]) ایک حدیثِ پاک میں ہے : بے شک اللہ پاک نے رَمضان کے روزے تم پر فرض کئے اور میں نے تمہارے لئے رَمضان کے قیام کو سنت قرار دیا ہے لہٰذا جو شخص رَمضان میں روزے رکھے اور ایمان کے ساتھ اورحصولِ ثواب کی نیت سے قیام کرے (یعنی تراویح پڑھے) تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ ([2])

یاد رکھئے! تراویح سُنتِ مؤکدہ ہے۔ ضروری ہے کہ اس میں ہر گز سستی نہ کی جائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قبر میں کام آنے والا چوتھا نیک عمل : ذکرِ الٰہی

پیارے اسلامی بھائیو!  فقیہ ابو اللیث سمر قندی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے قبر میں کام آنے والے جو 4 اَعْمَال بتائے ، ان میں چوتھا عمل ہے : ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرنا۔ یہ بھی بہت پیارا ، بڑی فضیلت والا نیک عَمَل ہے۔ ہمارے آقا و مولیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جب بھی لوگ ذِکْرُ اللہ کے لئے جمع ہوتے ہیں تو فرشتے انہیں ڈھانپ لیتے ہیں ، اللہ پاک کی رحمت انہیں  آغوش میں لے لیتی ہے اور ان پر سکینہ نازِل ہوتا ہے۔ ([3]) 

      ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرنے کے بڑے فائدے ہیں * کثرتِ ذِکْر سے دِل میں نُور پیدا ہوتا ہے * کثرتِ ذِکْر سے قربِ خُدا ملتا ہے*  کثرتِ ذِکْر سے گُنَاہ مٹتے ہیں*  کثرتِ ذِکْر انبیائے


 

 



[1]...مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، صفحہ : 275 ، حدیث : 759۔

[2]...نسائی ، کتاب الصیام ، صفحہ : 369 ، حدیث : 2207۔

[3]...مسلم ، کتاب الذکر و الدعا ، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ ، صفحہ : 1039 ، حدیث : 2700۔