Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

پُراَنوارکے قریب سے گزرتے تو قبرِ انور سے تِلاوتِ قرآن کی آوازآرہی ہوتی تھی۔ ([1])

جَبیں میلی نہیں ہوتی دَھن میلا نہیں ہوتا           غلامانِ مُحَمَّد کا کفن میلا نہیں ہوتا

پیارے اسلامی بھائیو!  نیت کیجئے کہ قبر کی وحشت و تنہائی سے بچنے اور نیکیاں کمانے کے لئے ہم بھی تِلاوتِ قرآن کیا کریں گے۔  ماہِ رمضان المبارک بھی تشریف لانے والا ہے ، اس بار رمضان المبارک میں پُورا قرآنِ کریم مکمل پڑھنے کی نیت کر لیجئے! بلکہ ایک کیوں؟ 5 قرآنِ کریم ختم کیجئے! امامِ اعظم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  رمضان المبارک میں 61 قرآنِ کریم ختم کیا کرتے تھے۔ جس سے ہو سکے امامِ اعظم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی پیروی کرے۔ دِن رات تِلاوت میں مَصْرُوف رہے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ہی برکتیں ہوں گی۔ رمضان المبارک آنے سے پہلے بھی تِلاوت کرنی  ہے ، آج ہی سے تِلاوت شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو توفیق بخشے ، کاش! قرآن اور تِلاوتِ قرآن سے ایسی محبت ہو کہ سب فضولیات چھوٹ جائیں اور ہم بس قرآن ہی کے ہو کر رِہ جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہوجائے           تلاوت کرنا میرا کام صبح و شام ہوجائے

نماز تراویح کے فضائل

الحمد للہ! ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ، روزوں اور سحر و افطار کے ساتھ ساتھ تراویح کی بھی بہاریں ہوں گی ، حُفّاظِ کرام نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم سنانے کی سعادت حاصِل کریں گے اور خوش نصیب عاشقانِ رسول قرآنِ کریم سُن  کر ثواب کمائیں گے۔ اللہ کریم ہمیں بخیر و عافیت رمضان تک پہنچنا نصیب فرمائے ، ہم روزے بھی رکھیں ،


 

 



[1]... حلیۃ الاولیا ، جلد : 2 ، صفحہ : 364 و366 ، ملتقطاً ۔