Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

سے غربت مٹتی ہے * صدقہ رحمتِ اِلٰہی پانے کا  ذریعہ ہے۔  لہٰذا آج کی بابرکت رات میں صدقہ و خیرات کرنے کی اچھی نیت بھی کر لیجئے! زکوٰۃ فرض ہوتی ہو تو پُوری زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کر لیں ، صدقۂ فطر دینے کی نیت کر لیں ، اس کے عِلاوہ نفل صدقات بھی کرتے رہنا چاہئے ، جو بےچارے غریب ہیں ، آمدن کم ہے ، ان کو بھی چاہئے کہ کچھ نہ کچھ صدقہ ضرور کریں ، چاہے ایک روپیہ ہی کریں ، بہرحال صدقہ کرنا ہی چاہئے۔

الحمد للہ! عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامیکی دُنیا بھر میں دُھوم دھام ہے ، دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے کم  و بیش 82 شعبہ جات میں دینی و فلاحی کام کر رہی ہے ،  مثلاً* طلباء و طالبات کو درسِ نظامی (عالِم و عالمہ کورس کروانے) اور دیگر علومِ دینیہ سکھانے کے لئے جامعۃ المدینہ  قائمِ ہے ، جس کے ذریعے اب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیار ہو  کر زندگی کے مختلف شعبوں   میں اپنی دِینی خدمات سرانجام دے رہے  ہیں۔ ہزاروں اسلامی بہنیں بھی عالمہ کورس(درسِ نظامی) کر چکی ہیں * مدرسۃ المدینہ میں  بچوں اور بچیوں کو قرآنِ  کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ الحمد للہ! اب تک ہزاروں حُفّاظ تیار ہو چکے ہیں* مدنی چینل (دعوتِ اسلامی کا تین زبانوں اردو ، انگریزی اور بنگلہ میں چلنے والامیڈیا چینل) ، جس کی نشریات دنیا کے اکثرممالک میں دیکھی جا رہی ہیں * فیضان آن لائِن اکیڈمی : قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے ، آن لائن درسِ نظامی (یعنی عالِم کورس )  اور 55 سے زائد مختلف کورسز آن لائِن کروانے والا ادارہ ہے ، جس کے ذریعے  ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں آن لائِن عِلْمِ دین سیکھنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں * اسی طرح دُنیا بھر میں مسلمانوں کی خیر خواہی اور مختلف مصائِب (Disasters) کے مواقع پر مدد کے لئے FGRF ڈیپارٹمنٹ قائِم ہے۔