Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

حق ادا کر کے آج سے نیک کاموں میں مَصْرُوف ہوتے اور قبر و آخرت کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔ بےشک ہمارے رَبِّ رحمٰن و رحیم کی رحمت بہت بڑی ہے ، اگر ہم سچّے دِل سے توبہ کریں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!بخشش و مغفرت کی خیرات مِل ہی جائے گی۔ پارہ : 24 ، سورۂ زُمَر ، آیت : 53 میں ارشاد ہوتا ہے :

قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًاؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ(۵۳)  (پارہ : 24 ، سورۂ زُمَر : 53)                                                       

ترجمہ کنزُ الایمان : تم فرماؤ اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو بےشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بےشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔

3 مرتبہ دُعائے مغفرت کی برکت

امام اَبُو اللَّیث سمر قندی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں : پچھلی قوموں میں ایک شخص تھا ، اس نے بہت گُنَاہ کئے تھے ، ایک بار اُس نے  اپنی پچھلی زِندگی کے متعلق سوچا ، گُنَاہوں کے متعلق غور و فِکْر کیا تو اسے شرمندگی ہوئی ، اُس نے نادِم و شرمندہ ہو کر 3 مرتبہ کہا : اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ ، اَللّٰہُمَّ غُفْرَانَکَ مولیٰ! تیری بخشش... اِلٰہی! تیری بخشش ، اے اللہ پاک! تیری بخشش۔ اسی لمحے اسے موت آگئی اور اللہ پاک نے اس کی بخشش فرما دی۔ ([1])

تُو بےحساب بخش کہ ہیں بےشُمار جرم          دیتا ہوں واسطہ تجھے شاہِ حجاز کا

بندے 3 قسم کے ہیں

حضرت مَکْحُول  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : جب اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ السَّلام  کو زمین و آسمان کی بادشاہت دکھائی تو حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ السَّلام  نے دیکھا؛ ایک


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین ، صفحہ : 53۔