Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

قبر کی تیاری کے لئے تَوبہ کر لیجئے!

اے عاشقانِ رسول ! موت واقعی سَر پر کھڑی ہے ، آہ! نہ جانے کب مَلَکُ الموت  عَلَیْہِ السَّلام  تشریف لے آئیں اور ہمیں موت کی نیند سُلا دیں ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ، ہمیں چاہئے کہ جلد از جلد قبر و آخرت کی تیاری میں مَصْرُوف ہو جائیں۔  علّامہ اِبْنِ جوزی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : اے بھائی! اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو  کہ تمہارے مرنے کے بعد قبر میں تمہارا کیا حال ہو گا تو قبرستان جاؤ! وہاں موجود قبروں کو دیکھ کر غور و فِکْر کرو!  خیالوں ہی خیالوں میں دیکھو کہ تم گُھپ اندھیری قبر میں لیٹے ہوئے ہو ، اب غور کرو کہ قبر میں تمہیں کس چیز کی ضرورت ہے؟ یقیناً تمہارا ضمیر کہے گا کہ مجھے اس وقت نیک اَعْمَال کی ضرورت ہو گی۔ اب یہ غور کرو کہ اگر ابھی تمہیں موت آجائے تو تمہارے پاس قبر میں کام آنے والے اَعْمَال موجود ہیں؟ اگر تم اپنی اسی حالت پر مرنے کے لئے تیار ہو ، تمہارے پاس اتنے نیک اَعْمَال ہیں کہ جن کی بدولت تم قبر میں آرام سے رِہ پاؤ گے تو اپنی اسی حالت پر قائِم رہو اور استقامت کے ساتھ نیک اَعْمَال کرتے رہو اور اگر ایسا نہیں ہے ، تمہارے اَعْمَال قبر میں کام آنے والے نہیں ہیں بلکہ تمہارے کام قبر کے عذاب میں مبتلا کر دینے والے ہیں تو اللہ پاک کے حُضُور جھک جاؤ...! اور فوراً تَوْبہ کر کے قبر کی تیاری شروع کر دو...! ([1])

پیارے اسلامی بھائیو ! آج شبِ براءَت ہے ، جہنّم سے چھٹکارے کی رات ہے ، بخشش و مغفرت کی رات ہے۔ آئیے! آج   گُنَاہوں سے سچی پکی تَوبہ کر لیتے ہیں ، پیچھے جو گُنَاہ ہوئے ، سَو ہوئے ، آج اپنے رَبِّ کریم سے ان گُنَاہوں کی مُعافی مانگ کر ، حق داروں کے


 

 



[1]... بستان الواعظین ، مجلس فی ذکر القبور ، العبرۃ بالقبور ، صفحہ : 156۔