Book Name:Qabren Pegham-e-Fana Deti Hain

گُھپ اندھیری قبر میں جب جائے گا              بےعمل! بےانتہا گھبرائے گا

کر لے توبہ ربّ کی رحمت ہے بڑی               قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی

قبر کا منظر سب سے ہولناک ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  یہ واقعی حقیقت ہے! بظاہِر قبرستان  میں خاموشی ہوتی ہے ، ہر طرف سنّاٹا چھایا ہوتا ہے مگر ان قبروں کے اندر کا ماحول ایسا نہیں ہے ، قبریں اُوپَر سے صِرْف مٹی کا ایک ڈھیر نظر آتی ہیں مگر ان کا اندرونی معاملہ انتہائی تشویش ناک ہے ، کوئی نہیں جانتا ہے کہ میرے ساتھ قبر میں کیا ہو گا۔ اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ سَلَّم  کا فرمانِ عبرت نشان ہے : قبر کا منظر سب مناظر سے زیادہ ہولناک  (Horrible) ہے۔ ([1])

قبر کا سب سے پہلا کلام

حضرت مجاہد  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : آدمی سے قبر سب سے پہلا کلام یہ کرتی ہے : میں کیڑے مکوڑوں کا گھر ہوں ، میں تنہائی کا گھر ہوں ، میں وحشت کا گھر ہوں ، میں تاریکی کا گھر ہوں ، یہ وہ ہے جو میں نے تیرے لئے تیار کیا ، بتا! تُو نے میرے لئے کیا تیاری کی ہے؟([2])    

تُو اپنی موت کو مت بھول کر سامان چلنے کا        زمیں کی خاک پر سونا ہے اینٹوں کا سرہانا ہے

نہ بیلی ہو سکے بھائی ، نہ بیٹا باپ تَے مائی          تُو کیوں پھرتا ہے سودائی عَمَل نے کام آنا ہے

مردے کو تین دِن بعد دیکھو تو...!

اَمِیْرُ الْمُؤمنین حضرت عمر بن عبد العزیز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے ایک بار اپنے کسی ساتھی سے فرمایا : بھائی! موت کی یاد نے میری نیند اُڑا دی ، میں رات بھر جاگتا رہا اور قبر والے کے


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الزہد ، باب : ما جاء فی ذکر الموت ، ص554 ، حدیث : 2308 ۔

[2]... احیاء العلوم ، کتاب ذکر الموت و ما بعدہ ، بیان حال القبر و اقاویلہم عند القبور ، جلد : 4 ، صفحہ : 588۔