Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat

اور لوگوں سے عَفو ودرگزر کرنے والوں کے لئے ہیں اوراللہ پاک احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ ([1])

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!غُصّہ غیر اختیاری شَے ہے ، یہ نَفْس کے اُس جوش کو کہتے ہیں جو بدلہ لینے پر اُبھارتا ہے اور اس سے سینے میں اِنتِقام کی آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔ ایسے میں جو شخص اپنے آپ کو قابُو میں رکھے اور عَفْو ودرگُزر سے کام لے ، احادیث میں اُس کے لئے بہت سے فضائل وارِد ہیں ، جن میں سے ایک فضیلت تو ابھی بیان ہوئی ، آئیے! مزید دو فرامینِ مصطفٰے سَمَاعَتْ فرمایئے۔

1۔   جس نے غُصّے کو ضَبْط کر لیا حالانکہ وہ اُسے نافِذ کرنے پر قادِر تھا تواللہ پاک بروزِ قیامت اُس کو تمام مخلوق کے سامنے بُلائے گا اور اختیار دے گا کہ جس حُور کو چاہے لے لے۔ ([2])

2۔   میری اُمَّت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب انہیں غُصّہ آ جائے تو فوراً رُجُوع کر لیتے ہیں۔ ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

موتیوں سے بنے ہوئے گنبد نُما خیمے

جنّت میں آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے موتیوں سے بنے ہوئے گُنبد نُما خَیمے مُلاحظہ فرمائے جن کی مِٹّی مُشک کی تھی۔ آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دَرْیَافت فرمایا : “ لِمَنْ ہٰذَا یَا جِبْرِیْل یعنی اے جبریل! یہ کس کے لئے ہیں؟ “ عرض کیا : اے مُحَمَّد صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! یہ آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمَّت کے اَئمّہ اور مُؤذِّنِین کے لئے ہیں۔ ([4])


 

 



([1])...مسند الفردوس ، باب الراء ، ٢ / ٢٥٥ ، الحديث : ٣١٨٨.

([2])...سنن ابى داود ، كتاب الادب ، باب من كظم غيظا ، ص٧٥٢ ، الحديث : ٤٧٧٧.

([3])...المعجم الاوسط للطبرانى ، باب الميم ، من اسمه محمد ، ٤ / ٢٢٤ ، الحديث : ٥٧٩٣.

([4])...المسند للشاشى ، مسند عبادة بن الصامت ، ٣ / ٣٢١ ، الحديث : ١٤٢٨.