Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat

ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو بے شُمار مُعْجِزات عطا فرمائے اُن مُعْجِزات میں سے ایک عَظِیْمُ  الشّان مُعْجِزہ “ معراج “ ہے ۔ شَبِ معراج سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو جنّت کی سیر کروائی گئی جہاں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ڈھیروں انعاماتِ الٰہیہ کا مُشاہدہ فرمایا ، آج ہم اُن جنّتی مُشَاہَدَات کے بارے میں  سننے کی سَعَادَت حاصل کریں گے۔ چنانچہ ،      

جنّت میں داخلہ

سَروَرِ کائنات ، فَخْرِ مَوجُودَات صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں کہ (معراج کی رات)میرا داخلہ جنّت میں ہوا ، میں نے دیکھا کہ اس کے سنگریزے موتیوں کے اور اس کی مِٹّی مُشک کی تھی ، ([2]) پھر  چار نہریں دیکھیں ، ایک پانی کی جو تبدیل نہیں ہوتا ، دوسری دُودھ کی جس کا ذائقہ نہیں بدلتا ، تیسری شَراب کی جس میں پینے والوں کے لئے صرف لذّت ہے (نشہ بالکل نہیں) اور چوتھی پاکیزہ اور صاف سُتھرے شہد کی۔ جنّت  کے انارجَسامَت میں ڈولوں کی طرح اور پرندے اُونٹوں کی طرح تھے ، اس میں اللہ  پاک نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسے ایسے اِنْعَامات تیار کر رکھے ہیں ، جنہیں کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔

([2])...صحيح البخارى ، كتاب احاديث الانبياء ، باب ذكر ادريس عليه السلام ، ص٨٥٢ ، الحديث : ٣٣٤٢