Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat

آیئے اس چند روزہ زندگی کو سنوارنے کے بجائے اپنی آخرت کو سنواریں اور نیک اعمال کے ذریعے اُس جنّت کو حاصل کرنے کی کوشش کریں جہاں کوئی غم نہیں اور وہاں ہمیشہ رہنا ہے ۔  نیکیوں پر کاربند رہنے اور خود کو گناہوں سے بچانے کا ایک بہترین ذریعہ  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے  دینی ماحول سے وابستگی بھی ہے ، اس  دینی ماحول کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ  نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے اور آخرت کی تیاری کا جذبہ نصیب ہوگا ۔ اللہ پاک ہمیں بھی ہردم دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمَ

کتاب “ فیضانِ معراج “   کا تعارُف

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!شَب مِعراج سرکار صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اور بھی کئی مُشاہدات فرمائے ، جن کا تفصیلی بیان پڑھنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی  کتاب “ فیضانِ مِعراج “ کا مطالعہ کیجئے ۔ اس کتاب میں سَفرِ بَیْتُ المقدس کے مشاہدات ، انبیائے  کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام  کے خطبے ، ساتوں آسمانوں کی سیر ، اللہ تعالیٰ سے ہمکلام ہونے اورواقَعۂ مِعراج کے بارے میں دیگر بہت سی باتیں انتہائی خوبصورت انداز میں بیان کی گئی ہیں ، آپ بھی اس کتاب کو  قیمتًاحاصل کرکے خود بھی پڑھیں اور تقسیمِ رسائل بھی کریں یعنی دوسروں کو تحفۃً پیش کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد