Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat

لئے بُرائی کا سبب بننے سے بچنا ، یہ تینوں اعمال اللہ  رَبُّ الْعِزت کی بارگاہ میں بہت ہی محبوب ہیں۔ اس رِوَایَت میں اس بات کی ترغیب موجود ہےکہ انسان گالی گلوچ ، لڑائی جھگڑا ، نشہ بازی ، جُوا وغیرہ  کسی بھی ایسے فعل  کا  ہرگز مُرتکِب نہ ہو جو اس کے والِدَین کے لیے طَعن وتَشنیع اور بےعزّتی کا باعِث بنے  اور  حشر کے روز خُود اُسے بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

والدین کو بھی چاہئےکہ ابتدا ہی سے اپنی اولادکی اچھی تَرْبِیَتْ کریں ، اچھے کاموں کی ترغیب دلائیں ، بُرے کاموں پر روک ٹوک کریں  ، اگر انہیں یونہی اپنے حال پر چھوڑدیااور وہ غلط راستے پر چل پڑے تو پھرسِوائے پچھتاوے کے  کچھ ہا تھ نہ آئے گا ، درحقیقت اولاد کو نیک یا بَد بنانے میں والدین کی تَرْبِیَتْ کا بڑا دخل ہوتا ہے ۔ مگر افسوس  والدین ہی اپنی اولاد کی صحیح تَرْبِیَتْ کرنے سے غافل ہیں اور خود ہی گناہوں بھری زندگی میں بد مست ہیں ، جب والدین کا مَقْصَدِ حَیَات حُصُولِ دولت ، آرام طلبی ، وقت گُزاری اور عیش کوشی بن جائے تووہ اپنی اولاد کی کیا تَرْبِیَتْ کریں گے اور جب تَرْبِیَتِ اولادسے لاپرواہی  کے اثرات سامنے آتے ہیں تو یہی والدین ہر ایک کے سامنے اپنی اولاد کے بِگڑنے کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں۔

    اللہ پاک ہمیں اپنی اور اپنی اولاد کی صحیح تَرْبِیَتْ کرنے کی توفیق عطافرئے ۔ اولاد کی بہترین تَرْبِیَتْ کیسے کریں ؟یہ جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب “ تَرْبِیَتِ اولاد “ کا مطالعہ کیجئے ، اِنْ شَآءَاللہاولاد کی تَرْبِیَتْ کے ڈھیروں مدنی پھول حاصل ہوں گے ۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

حضرتِ بِلال رَضِیَ اللہُ  عَنہُ کے قدموں کی آہٹ

جنّت کی سیر کے دوران سردارِدو جہان ، رحمتِ عالمیان صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی کے قدموں