Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat

سُبْحٰنَ اللہ!رِضَائے اِلٰہی کے لیے اذان دینے اور اِمَامت کرنے کی کیا خوب فضیلت ہے کہ ربّ تعالیٰ نے اُن کے لئے جنّت میں موتیوں سے بنے ہوئے خیمے تیار کر رکھے ہیں ، اللہ پاک  ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے۔ آئیے! اس کے  بارے میں مزید دو فرامینِ مصطفٰے سنتے ہیں۔

1۔   ثواب کی خاطِر اذان دینے والا اُس شہید کی مانند ہے جو خون میں لِتھڑا ہوا ہے اور جب مرے گا ، قبر میں اُس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔ ([1])

2۔   جس نے پانچوں۵ نمازوں کی اذان ، ایمان کی بِنا پر بَہ نیّتِ ثواب کہی ، اُس کے جو گناہ پہلے ہوئے ہیں مُعَاف ہو جائیں گے اور جو ایمان کی بِنا پر ثواب کے لئے اپنے ساتھیوں کی پانچ۵ نَمازوں میں اِمامت کرے ، اس کے پچھلے گناہ مُعَاف کر دئیے جائیں گے۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نور میں چُھپا ہوا آدمی

سَفَرِ مِعراج کی سُہَانِی رات پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا گزر ایک ایسے شخص  کے پاس سے ہوا جو عرش کے نُور میں چُھپا ہوا تھا۔ آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : یہ کون ہے ، کیا کوئی فِرِشتہ ہے؟ کہا گیا : نہیں۔ فرمایا : کوئی نبی ہیں؟ کہا گیا : نہیں۔ پوچھا : پھر یہ کون ہے؟ بتایا گیا : یہ وہ شخص ہے کہ دنیا میں اس کی زبان ذِکْرِ اِلٰہی سے تَر رہتی تھی ، اس کا دل مسجدوں میں لگا رہتا تھا اور یہ کبھی اپنے والِدَین کو بُرا کہے جانے یا اُن کی بےعزّتی کیے جانے کا سبب نہیں بنا۔ ([3])

سُبْحٰنَاللہ!اس رِوَایَت سے پتا چلتا ہے کہ ذِکْرِ اِلٰہی کی کثرت ، مَسَاجِد سے مَحَبَّت اور والِدَین کے


 

 



([1])...الترغيب والترهيب ، كتاب الصلاة ، الترغيب فى الاذان...الخ ، ص٩٥ ، الحديث : ٢٤.

([2])...كنز العمال ، كتاب الصلا ة ، قسم الاقوال ، الفصل الرابع...الخ ، ٧ / ٢٨٩ ، الحديث : ٢٠٩٠٢

([3])...موسوعة الامام ابن ابى الدنيا ، كتاب الاوليا ، ٢ / ٤١٥ ، الحديث : ٩٥.