Book Name:Nigah e Ghous Azam

کثرت سے دعائیں مانگا کرتے تھے * بعض مُحَدِّثین نے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مبارک دُعاؤں کے متعلق پُوری پُوری کتابیں بھی لکھی ہیں ، مثلاً کھانا کھانے کی دُعا ، پانی پینے کی دُعا ، سوتے وقت کی دُعا ، نیند سے اُٹھ کر پڑھنے کی دُعا ، دُودھ پینے کی دُعا ، کپڑا پہننے کی دُعا۔ غرض ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  روز مَرَّہ کے کاموں سے پہلے بھی دُعائیں پڑھا کرتے تھے * آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  یہ دعا کَثْرت سے مانگا کرتے تھے : ([1])

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً    (پارہ : 2 ، سورۃالبقرۃ : 202)              

ترجمہ کنزُ الایمان : اے رب ہمارے ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھی بھلائی دے۔

روز مَرَّہ کی دُعائیں سیکھنے کے لئے مدنی پنج سُورہ ، صفحہ : 182 تا227۔ پڑھ لیجئے ، سنتیں سیکھنےکے لئے بہارِ شریعت ، حصہ : 16 ، اور امیرِ اہلسنت کی بہت ہی پیاری کتاب 550سُنّتیں اور آداب کا مطالعہ فرمائیں۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...بخاری ، کتاب : الدعوات ، صفحہ : 1574 ، حدیث : 6389۔