Book Name:Nigah e Ghous Azam

کی گردنوں پرمیرا قدم ہوگا ، میں نے گھر پہنچ کر نسخۂ بغدادی کی گیارہ کھجوریں کھلا دیں ، الحمدللہ! کھجوریں کھاتے ہی میری زوجہ کی تکلیف دور ہو گئی اور خدا کی قسم ! میرے گھر میں 2جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ، تو میں نے مرشد پاک کے فرمان کے مطابق ایک کا نام حسّان اور دوسرے کا نام مشتاق رکھا۔

جو کوئی تِیرہ  بخت یہاں ہو گیا ہے حاضر          روشن نصیبہ پا گیا بغداد والے مرشد([1])

وضاحت : جو بد نصیب آپ کے دربار پر حاضر ہوا آپ نے اس کے  نصیب کو چمکا دیا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِيْ عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِيْ فَلَهُ اَجْرُ مِائَةَ شَهِيْدٍ یعنی اُمت کے فساد کے وقت جو شخص میری سُنَّت پر مضبوطی سے عمل کرے گا اسے سو شہیدوں کا ثواب عطا ہو گا۔ ([2])

ہر کام شریعت کے مطابِق میں کروں کاش!                  یارَبّ تُو مبلغ مجھے سُنّت کا بنا دے([3])

دعاکرنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ  مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم          1 : اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ دُعَا مؤمِن کا ہتھیار ہے۔ ([4]

اے عاشقانِ رسول ! دعا مانگنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے * ہمارے پیارے آقا ، دو عالم کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 545۔

[2]...زُہد کبیر ، صفحہ : 118 ، حدیث207۔

[3]...وسائل بخشش ، صفحہ : 115۔

[4]...مسند ابی یعلی ، جلد : 2 ، صفحہ : 123 ، حدیث : 1812۔