Book Name:Nigah e Ghous Azam

خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے!  اور دین و دُنیا کی بھلائیاں حاصِل کیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔

آپ بھی ہر جمعرات کو اپنے یہاں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کیا کیجئے! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات پر بھی بعض دفعہ سرکار غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نگاہِ کرم فرماتے ہیں :

نسخہ بغدادی کی مدنی بہار

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : 2003ءکے سالانہ گیارہویں شریف کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے کورنگی میں ہونے والے اجتماع ذکرو نعت میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی ، سُنَّتوں بھرے بیان کے دوران “ بغدادی نسخہ “ بتایا گیا ، بیان کے بعد سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ میں بیعت کروانے کا سلسلہ شروع ہوا اسی دوران بیٹھے بیٹھے مجھے نیند آ گئی ، سر کی آنکھیں تو کیا  بند ہوئیں  دل کی آنکھیں کھل گئیں!میں دیکھتا ہوں کہ گیارھویں والے پیر  غوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ جلوہ فرما ہیں اور انہوں نے چادر پھیلا رکھی ہے ، میں نے چادر تھام لی مجھے ایسے محسوس ہوا کہ اور بھی لوگوں نے چادر تھامی ہوئی ہے مگر کوئی نظر نہیں آرہا تھا!مائیک سے آنے والی آوازکے مطابق میں نے بیعت کے الفاظ دہرائے ، جب بیعت کا سلسلہ ختم ہوا میں نے ہمت کر کے دربارِ غوثیت میں عرض کی : یامرشد! میری زوجہ امید سے ہے اور ڈاکٹر نے آپریشن کا کہا ہے ۔ آپ کرم فرمائیں! ارشاد فرمایا : جو نسخہ بغدادی ابھی بیان ہوا ہے اس کے مطابق عمل کرو ، اور سنو !آپ کے گھرجڑواں بچوں کی ولادت بغیر آپریشن کے  ہو گی ، ایک کا نام حسّان اور دوسرے کا نام مشتاق رکھنا ، دونوں