Book Name:Nigah e Ghous Azam

(2) : قصیدہ غَوْثِیَہ پڑھئے...!

پیارے اسلامی بھائیو!  سرکار غوثِ اعظم ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی روحانی توجہ ، آپ کی نگاہِ کرم حاصِل کرنے کا ایک طریقہ قصیدہ غَوثِیَہ کا وِرْد بھی ہے۔ عاشِقِ غوثِ اعظم ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ قصیدہ غوثیہ کے متعلق فرماتے ہیں : یہ قصیدۂ مبارکہ حُضُور سیدنا غوثُ الْاَعْظم ، محبوبِ سبحانی ، قطبِ رَبَّانی ، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زبانِ فیض ترجمان سے ادا ہوا ہے اور ہمارے سلسلہ عالیہ قادریہ میں اس کا وِرْد دولتِ ظاہری و باطنی کے حصول کا سبب ہے۔ اس کے 28 اشعار ہیں۔ اس قصیدۂ مبارکہ کا  روزانہ وِرْد بہت مفید ہے۔ اس قصیدۂ مبارک کا وِرْد قوتِ حافِظَہ کو بڑھاتا ہے۔

اس قصیدۂ مبارکہ کو پڑھنے والے کو عربی پڑھنے میں بصیرت حاصِل ہوتی ہے۔ ہر مشکل و سخت کام کے لئے 40 روز پڑھئے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کامیاب ہوں گے۔ جو شخص اس قصیدۂ مبارکہ کو اپنے سامنے رکھے اور 3مرتبہ پڑھے مقبولِ بارگاہِ غوثیت ہو گا اور حضور سیدنا غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زیارتِ فیض بشارت سے مشرف ہو گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خوبصُورت اور نہایت اَہَم کتاب : مدنی پنج سُوْرَہ صفحہ : 263 پر یہ قصیدہ مبارک درج ہے۔    

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع

پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں عشق رسول بڑھانے ، فیضانِ غوثِ پاک ، فیضانِ داتا و خواجہ ، فیضانِ اعلیٰ حضرت ، فیضانِ اولیا سے دامن بھرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں