Book Name:Nigah e Ghous Azam

دِل میں ایمان کا نُور رَوشن ہو گیا اور وہ کلمہ پڑھ کر فوراً ہی مسلمان ہو گیا۔ ([1])

عیسٰی کے معجزوں نے مردے جِلا دئیے ہیں                                                   مُحَمَّد کے معجزوں نے مسیحا بنا دئیے ہیں

سُبْحٰنَ اللہ!  اے عاشقان غوث پاک! دیکھا آپ نے! ایک خالِص علمی مسئلہ جس کے متعلق وہ مسلمان اور غیر مسلم جھگڑ رہے تھے ، سرکارِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کرامت دکھا کر یہ واضح کر دیا کہ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  تمام نبیوں سے ، تمام رسولوں سے اَفْضَل و اعلیٰ ہیں۔

خلق سے اَولیا ، اَولیا سے رُسُل             اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی([2])

  یہاں یہ بات ذِہن نشین رہے کہ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام مخلوق میں سب سے اَفْضَل و اعلیٰ ہیں اور نبی ہونے کے اعتبار سے تمام انبیا برابر ہیں ، البتہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے آپَس میں مختلف درجات ہیں ، یہ آپس میں ایک دُوسرے پر فضیلت رکھتے ہیں اور ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  تمام نبیوں سے اَفْضَل ہیں۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ-مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّٰهُ وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍؕ-  (پارہ3 ، سورۃالبقرۃ : 253)

ترجمہ : یہ رسول ہیں ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر فضیلت عطا فرمائی ، ان میں کسی سے اللہ نے کلام فرمایا اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلندی عطا فرمائی۔

اس آیت میں بتایا گیا کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام آپس میں ایک دُوسرے پر فضیلت رکھتے ہیں۔  تفسیر صراط الجنان میں ہے : نبی ہونے میں تمام انبیائے  کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام برابر ہیں ، اصلِ نبوت میں ان کے درمیان فرق نہیں۔ البتہ ان کے مراتب جُداگانہ ہیں ، خصائص و


 

 



[1]...حیات المعظم ، صفحہ : 174۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 138۔