Book Name:Nigah e Ghous Azam

غیر مسلم نے کلمہ پڑھ لیا

منقول ہے کہ ایک روز شہنشاہِ بغداد ، حضور غوث پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کسی محلے سے گزر رہے تھے ، آپ نے دیکھا : ایک مسلمان اور غیر مسلم آپس میں جھگڑ رہے ہیں ، غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اُن کا جھگڑا ختم کروانے کے لئے اُن کے قریب تشریف لے گئے اور پوچھا : کیوں جھگڑ رہے ہو؟ مسلمان نے عرض کیا : عالی جاہ! یہ غیر مسلم کہتا ہے کہ ہمارے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تمہارے نبی حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے اَفضل ہیں اور میں کہتا ہوں کہ ہمارے نبی حضرت مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  افضل ہیں۔

یہ سُن کر حُضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے غیر مسلم سے فرمایا : تمہارے پاس اس بات کی کیا دلیل ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے اَفْضَل ہیں؟ عیسائی بولا : ہمارے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام مُردوں کو زِندہ کر دیا کرتے تھے۔ اس پر سرکارِ عوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : میں نبی تو نہیں ہوں ، البتہ اگر میں بھی مردہ زِندہ کر دُوں تو کیا تم ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاؤ گے؟ عیسائی بولا : ہاں ، میں مسلمان ہو جاؤں گا۔

اب سرکارِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اُس غیر مسلم کو ساتھ لے کر قبرستان تشریف لے گئے اور فرمایا : کہو! کس کو زِندہ کرنا ہے؟ اُس غیر مسلم نے ایک پُرانی قبر کی طرف اشارہ کیا ، اب حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اُس قبر کے قریب تشریف لائے ، اُس پر نِگاہ ڈالی اور اللہ پاک کی عطا سے مُردے کو اُٹھنے کا حکم دیا۔ بَس حُکْمِ غوثیہ ملنے کی دیر تھی کہ  قبر کھلی اور مُردہ زِندہ ہو کر کھڑا ہو گیا۔ سرکارِ غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی یہ زِندہ کرامت دیکھ کر اُس غیر مسلم کے