Book Name:Nigah e Ghous Azam

میں کوئی شک ہے؟ وہ کہنے لگا : حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام جو بنی اسرائیل کے نبی ہیں ، اُن کو اللہ پا ک نے یہ معجزہ دیا تھا کہ وہ مُردوں کو زِندہ کر دیا کرتے تھے ، آپ اس اُمّت کے عُلَما میں سے ہیں ، ہم تو آپ کی بات جب مانیں کہ آپ بھی مُردوں کو زِندہ کر کے دِکھائیں۔ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے نہایت اطمینان سے فرمایا : اس میں تو کوئی مشکل نہیں ، تم کون سے مردے کو زِندہ دیکھنا چاہتے ہو؟

اب کُرْد قوم کے سردار  حُضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو لے کر قریب ہی ایک قبرستان میں گئے اور ایک بہت پُرانی قبر کی طرف اشارہ کر کے کہا : اس مردے کو زِندہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس قبر کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا : قُمْ بِاِذْنِ اللہ  یعنی اللہ پاک کے حکم سے اُٹھ! بَس غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا اتنا فرمانا تھا کہ قبر کھل گئی اور مردہ سَر باہَر نکال کر کھڑا ہو گیا۔ اُس نے پہلے حضور غوثِ پاک کو سلام عرض کیا ، پھر پوچھا : کیا قیامت قائِم ہو گئی؟ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : نہیں ، قیامت قائِم نہیں ہوئی۔ تُو اِن لوگوں کو بتا کہ تُو کس دَور کا آدمی ہے؟ اُس نے کہا : میں حضرت دانیال عَلَیْہِ السَّلَام کے وقت کا ہوں اور انہیں کے دِین پر مجھے موت آئی۔

پھر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اُسے فرمایا : تم واپس قبر میں چلے جاؤ! تمہیں قیامت تک وہیں رہنا ہے۔  کُرْد قوم کے سردار اپنی آنکھوں سے یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے اور باتیں سُن رہے تھے ، آپ کی یہ زِندہ کرامت دیکھ تمام سردار اور اُن کی قوم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئی۔ ([1])  

قلبِ مردہ کو بھی ٹھوکر سے جِلا دو مُرشِد            تم نے ٹھوکر سے ہے مُردوں کو جِلایا یاغوث!

آفتوں میں ہوں گرفتار ، مدد کو آؤ                    آہ! دُنیا کے غموں نے ہے ستایا یاغوث!


 

 



[1]...حیات المعظم ، صفحہ : 152-154خلاصۃً۔