Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

طرح ہم نے جو کچھ عمل کر لیا ، سَو کر لیا ، اب اس کے نتیجے کے ذِمّے دار بھی ہم خود ہیں ، اگر اچھا کام کریں گے تو نتیجہ اچھا نکلے گا ، بُرا کریں گے تو نتیجہ بُرا نکلے گا ، ہم صِرْف عمل کا اختیار رکھتے ہیں ، نتائج یعنی اس عمل کی سزا یا جزاء کا مالِک اللہ پاک ہے ، لہٰذا ثابِت ہوا کہ ہر شخص اپنے اَعْمَال کے بدلے گِرْوِی رکھا ہوا ہے ، جو وہ کرے گا ، اس کے مطابق نتیجہ نکلے گا۔  

جیسی کرنی ویسی بھرنی

یہ بھی ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم انسان ہیں ، ہم بھول جاتے ہیں ، اللہ پاک ہمارا مالِک ہے ، وہ بھولنے سے پاک ہے۔ اگر ہمیں کہا جائے کہ یکم جنوری2020سے لے کر 31دسمبر 2020 تک اپنے ایک سال کے ایک ایک منٹ کی کارکردگی بیان کرو! تو شاید ہم میں سے کوئی بھی یہ نہ کر سکے ، ایک سال تو بہت دُورکی بات ہم شاید ایک مہینےبلکہ ایک دن کا بھی ایک ایک منٹ کا حساب نہیں دے سکیں گے لیکن اللہ پاک ہمارا مالِک ہے ، اس کے ہاں ہمارے ایک ایک لمحے ، ایک ایک منٹ بلکہ ایک ایک سیکنڈ کا ریکارڈ موجود ہے ، حضور جانِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَلْبِرُّ  لَایَبْلٰی نیکی کبھی پرانی نہیں ہوتی وَالذَّنْبُ لَایُنْسٰی گناہ کبھی بھلایا نہیں جاتا وَالدَّیَّانُ لَایَمُوْت اور بدلہ دینے والے (یعنی اللہ پاک) کو کبھی موت نہیں آئے گی اِعْمَلْ مَاشِئْتَ جو چاہو کرو! کَمَا تَدِیْنُ تُدَانْ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ ([1])

گندم زِ گندم جَو زِ جَو                     از مَکَافَاتِ عَمَل غافِل مَشَوْ


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 192 ، حدیث : 3199۔