Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

داخِل کروائیے! عالِم  وعالِمہ بنائیے اور دِین و دُنیا کی برکتیں حاصِل کیجئے۔

سُبْحٰنَ اللہ! عالِم بننے والوں کی بھی کیا ہی نِرالی شان ہے کہ ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : * تھوڑا عِلْم زیادہ عِبَادت سے بہتر ہے۔ * ایک حدیث پاک میں فرمایا : عِلْم حاصِل کرو کہ رِضائے الٰہی کے لئے عِلْم سیکھنا خشیت ، اسے تلاش کرنا عبادت ، اس کی تکرار کرنا تسبیح اور اس کی جستجو کرنا جہاد ہے * عِلْم حلال وحرام کی پہچان کا ذریعہ ہے * عِلْمِ (دین) اَہْلِ جنّت کا نشان ہے *  عِلْمِ (دین) سَفَر میں ہم نشین ہے *  عِلْمِ (دین)تنہائی کا ساتھی ہے ، * اللہ پاک عِلْم کے ذریعے سے قوموں کو بلندی عطا فرما کر نیکی و بھلائی کا امام بنا دیتا ہے ، پھر ان کی پیروی کی جاتی ہے ، ان کی رائے کو حرفِ آخر سمجھا جاتا ہے اور فرشتے ان کی دوستی میں رغبت کرتے ہیں * ان کے لئے ہر خشک و تر چیز اور سمندر کی مچھلیاں اور جاندار ، خشکی کے درندے اور چوپائے دُعائے مغفرت  کرتے ہیں * عِلْمِ (دِین) دِلوں کی زندگی ہے * عِلْمِ (دِین) آنکھوں کا نُور ہے * عِلْمِ (دین) کے ذریعے بندہ اَوْلیاء کی منزل کو پالیتا ہے ، دُنیا و آخرت میں بلند مرتبے پر پہنچ جاتا ہے ، * عِلْم خوش بختوں کو دِیا جاتا ہے جبکہ بدبختوں کو اس سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ (جنت میں لے جانے والے اعمال ، صفحہ : 32)

                                                ([1])



[1]...