Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

اے عاشقانِ رسول!جانوروں پر شفقت کرنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے۔ الحمد للہ! ہمارےپیارے آقا ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  جانوروں پر بہت شفقت فرمایا کرتے تھے ، * اگر کوئی جانوروں کو تکلیف دیتا تو آپصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّماس سے ناراض ہوتے * آپصَلَّی اللّٰہ    عَلَیْہِ وسَلَّم جانورں کوآپس میں لڑوانے ، انہیں باندھ کر مارنے ، اور ان کا مُثْلہ بنانے(یعنی چہرہ بگاڑنے)سے منع فرمایاکرتے تھے *  آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم جانوروں کی فریاد سُنتے ، ان کی مدد فرمایا کرتے تھ ، ایک مرتبہ ایک اُوْنٹ نے غمگسار آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم کو دیکھا تو رونے لگا ، آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم اس کے پاس تشریف لائے اور اس کی پیٹھ پہ ہاتھ پھیر کر اسے چُپ کروایا اور اس کے مالِک کو بُلا کر فرمایا : کیا اس جانور کے بارے میں اللہ پاک سے نہیں ڈرتے؟ تیرے اُونٹ نے  شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور تکلیف زیادہ دیتے ہو۔ ([1])

اللہ پاک ہمیں بھی سُنّتِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم پر عمل کرتے ہوئے جانوروں پر شفقت کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔  

جامعۃ المدینہ میں داخلے کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ مُلْک میں ہزاروں “ دارُ العُلُوم “ بنام “ جامعات المدینہ “ قائِم ہیں ، جہاں عالِم کورس کروایا جاتا ہے ، قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھا جاتا ہے ، عِلْمِ فقہ ، عِلْمِ حدیث پڑھائے جاتے ہیں ، بخاری شریف ، مسلم شریف وغیرہ حدیثِ پاک کی بڑی بڑی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ، الحمد للہ! جامعۃ المدینہ کے لئے داخلے جارِی ہیں ، اپنے بچوں اور بچیوں کو جامعۃ المدینہ میں


 

 



[1]...سیرت رسول عربی ، صفحہ : 332تا 335ملتقطاً۔